جناب صالح صالح نصیرالسیلمی معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں ایک بہترین لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک لیول پر کئی معروف انشورنس منصوبوں کے انتظام کا قابل قدر تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
جناب السیلمی انٹرنیشنل فنانشل ایڈوائزرز ہولڈنگ (IFA) میں وائس چیئرمین اور سی ای او، امّ الہیمان ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کمپنی کے وائس چیئر مین، آٹو میٹڈ سسٹمز کمپنی اورایڈیکس بینک (سلطنت بحرین) میں بورڈ ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ اس وقت یونین آف انویسٹمنٹ کمپنیز، کویت میں چیئرمین کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وہ اس سے قبل متعدد بلند پایۂ کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں کویت میں واقع پہلی تکافل انشورنس کمپنی میں بطور وائس چیئر مین، ترکی میں قائم ہونے والی پہلی تکافل کمپنی، نیووا سگورٹا انشورنس کمپنی کے بانی بورڈ ممبر،کویت انشورنس فیڈریشن کے سابق وائس چیئر مین، کویت کلیئرنگ کمپنی میں بطور چیئر مین، انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پراجیکٹس اینڈ آئی ایف اے ایوی ایشن میں بطور چیئر مین ،نیز بینک آف کویت اور مشرق وسطیٰ (اب موجودہ ’’اہلی یونائیٹڈ بینک‘‘)کے علاوہ گلف بینک میں بھی بورڈ ممبر کے طور پرخدمات انجام دی ہیں۔ جناب السیلمی نے کویت کے بہترین مقامی تعلیمی ادارے، کویت یونیورسٹی سے اپنی گریجویشن کی تعلیم مکمل کی ہے۔
جناب یوسف عبدالرحمٰن صالح الشائع،ففتھ پلر ہولڈنگز لمیٹڈ کے بانی اور چیئر مین ہیں۔ جناب الشائع صاحب ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں، جو اسلامی فنانس، ٹیکنالوجی، ریئل اسٹیٹ، ایجوکیشن اور سیر وسیاحت سمیت متعدد پراجیکٹس کی ترقی، فنڈنگ اور انتظام وانصرام میں شامل رہے ہیں۔
وہ پورے خطے میں مختلف کمپنیوں کے بانی اور اکثر شیئرز کے مالک بھی ہیں۔ جناب الشائع صاحب، معروف الشائع فیملی کے فرد ہیں، جو اس وقت نہ صرف خطے میں اور عالمی سطح پر ملٹی بلین بزنس کی مالک ہیں بلکہ کئی عالمی سطح پر معروف برانڈز کو الشائع بزنس کے ساتھ ملا رہے ہیں۔
جناب طارق سید جمال الریفائی 20 سال سے زیادہ عرصے سے اسلامی بینکاری اور مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں اور انہیں خطے میں اسلامی سرمایہ کاری، نجی ایکویٹی اور سکوک پر ایک سرکردہ اتھارٹی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
وہ کویت فنانس ہاؤس (کویت)، S&P ڈاؤ جونز انڈیکس (دبئی)، UIB کیپٹل (شکاگو میں قائم پرائیویٹ ایکویٹی فرم) اور نیویارک میں HSBC بینک کے اسلامک فنانس پروگرام میں کئی اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
جناب رامی اے حبلی گزشتہ 11 سال سے البحر گروپ آف کمپنیز میں ہیڈ آف انویسٹمنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ مختلف شعبوں بشمول انشورنس، آٹو موٹیو، ایف ایم سی جی، ریٹیل، ٹیلی کمیونیکیشنز، مینوفیکچرنگ اور فارماسیوٹیکلزمیں کارپوریٹ فنانس، بزنس ڈیولپمنٹ، پرائیویٹ ایکویٹیزاینڈ ڈائیریکٹ انویسٹمنٹس، پوسٹ ایکوزیشن مینجمنٹ، اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ کے شعبہ جات میں 23 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔
جناب حبلی صاحب، کاروباری منصوبہ جات کے تجزیہ اور تیاری، کاروباری حکمت عملی نیزمتعلقہ مالی اور عملی اسٹرکچرز،ترجیحات کے تعین، کارکردگی کے اہم اشاریے(کے پی آئی) کے قیام، بہترین مالیاتی تجزیہ کاری اور جدید مالیاتی تصورات کے اطلاق میں مہارت کے حامل ہیں۔
وہ نجی ایکویٹیز کی فروخت کے اعلیٰ اور متاثر کن ٹریک ریکارڈ کے حامل ہونے کے ساتھ ساتھ، اداروں کے انضمام اور حصول میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ انہیں، بینکوں کے قرضہ جات کی تنظیم نو(ری اسٹرکچرنگ) کے ساتھ، بینکوں اورسرمایہ کاروں سے فنڈز اکٹھا کرنے میں بھی مہارت حاصل ہے۔جناب حبلی صاحب نے پبلک اور نجی اداروں میں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور آڈٹ کمیٹیز میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ کویت کی پہلی تکافل انشورنس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن، آڈٹ کمیٹی کے سربراہ اور رسک کمیٹی کے رکن بھی تھے۔
جناب محمد علی ایف اینڈ ایم وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں اور سال 2019 سے بورڈ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے لوکٹن گلوبل (دنیا کی سب سے بڑی پرائیویٹ انشورنس بروکریج فرم)کے نیٹ ورک پارٹنر فیڈیلیٹی انشورنس بروکرزکے ہیڈ آف سیلز کے طور پر کام کیا۔جس کاہیڈ کوارٹر کنساس سٹی میسوری، امریکہ میں واقع ہے۔
جناب علی صاحب پی آئی سی آئی سی انشورنس میں بزنس ڈیولپمنٹ کے جنرل منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے اپنی گریجویشن یونیورسٹی آف واٹرلو، اونیٹیریو، کینیڈا سے مکمل کی۔
جناب مرزا بصیر بیگ صاحب ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ کی ہولڈنگ کمپنی، ففتھ پلر ہولڈنگ لمیٹڈ (ڈی آئی ایف سی، یو اے ای) کے بانی اور بزنس ڈیویلپمنٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیں۔ وہ پاکستان/جی سی سی ریجن میں مالیاتی شعبہ جات کے انضمام و حصول (ایم اینڈ اے ایس) نئے بزنس کی ترقی اوراس کے انتظام وانصرام کا تقریبا ً25 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔
اس سے قبل بیگ صاحب، قاف ہولڈنگز لمیٹڈ (یو اے ای) میں ڈائریکٹر اسٹریٹیجی اینڈ انویسٹمنٹ کے عہدے پر فائزتھے، انہوں نے تین سرمایہ کار کمپنیوں بشمول بیت المال انویسٹمنٹ کمپنی۔کویت،دی انویسٹر فار سیکیورٹیز۔ سعودی عرب،دی انویسٹمنٹ ہاؤس۔ قطرکو حاصل کرکے ان کا انتظام وانصرام سنبھالا۔
قبل ِ ازیں انہوں نے بحرین میں قائم انویسٹمنٹ بینک میں بھی ڈائریکٹر اسٹریٹیجک (ایم اینڈ اے ایس) کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دیے، جہاں انہوں نے بحرین میں تکافل کمپنی کے قیام کے ساتھ ساتھ متعدد ایم اینڈ اے ٹرانزیکشنز اور اسٹارٹ اپ بزنس کی ترقی میں اپنا کردار اداکیا۔
ابتداء میں انہوں نے بحرین میں ارنسٹ اینڈ ینگ (ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز)، اورسعودی عرب میں الدخیل فائنانشل گروپ میں مالیاتی مشیر(کنسلٹنٹ) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ جناب بیگ صاحب پاکستان سے سی آئی ایم اے اور سی اے کے فیلو ممبر بھی ہیں۔
جناب نصر الصمد قریشی صاحب ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ کے سی ای او ہیں، وہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں انشورنس کا بھرپور تجربہ رکھنے وا لے ایک تجربہ کار انشورنس پروفیشنل ہے۔
جناب قریشی صاحب نے پاکستان میں الفلاح انشورنس کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا، آپ 15 سال تک الفلاح انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پاکستان) کے بانی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او رہے اور 2019 میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لی۔ آپ نے کمپنی کے لیے AAدرجہ بندی حاصل کرنے کی حکمت عملی مرتب کی اور اس کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔
الفلاح انشورنس میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے البحیرہ نیشنل انشورنس کمپنی، یو اے ای میں کام کیا اور انڈر رائٹنگ، ری انشورنس اور کلیمز میں مختلف اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ لاہور انشورنس انسٹی ٹیوٹ (2013/14، 2014/15) کے چیئرمین منتخب ہوئے اور انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وائس چیئرمین (2011)، سینئر وائس چیئرمین (2015/2016) اور چیئرمین (2018/2019) منتخب ہوئے۔
انہوں نے 2019 میں پاکستان کی وزارت تجارت کی جانب سے قائم کردہ نیشنل ٹاسک فورس برائے انشورنس سیکٹر ریفارمز کی کور کمیٹی کے رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
جناب قریشی صاحب پنجاب یونیورسٹی سے اکنامکس اور شماریات کے گریجویٹ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں۔

