ڈاکٹر مفتی عمران اشرف عثمانی صاحب کو کمپنی کی تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کے لیے شریعہ ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر مفتی عمران اشرف عثمانی صاحب، جسٹس (ریٹائرڈ) مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے تخصص فی الافتاء کی سند حاصل کی ہوئی ہے، جو اسلامی تعلیمات کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے ایل ایل بی اور اسلامک فائنانس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے جو ان کے اسلامی فائنانس ایڈوائزر ہونے کو مزید چار چاند لگاتی ہے۔ مفتی صاحب جامعہ دار العلوم کراچی کے انتظامی بورڈ کے رکن بھی ہیں۔
ڈاکٹر عثمانی صاحب، کئی شرعی اقدامات میں حکومتِ پاکستان کے ساتھ شامل بھی رہے ہیں اور 2013 سے اسلامی بینکاری کی پراڈکٹ کی ترقی کے لیے قائم کردہ اسٹئرنگ کمیٹی اور نفوذ کی کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ وہ 1997 سے کئی ملکوں کے معروف اداروں کو ایڈوائزر اور شریعہ بورڈ ممبر ہونے کی حیثیت سے خدمات فراہم کررہے ہیں ، جہاں ان کی بنیادی ذمہ داری اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان اداروں کی پیش کردہ پراڈکٹس اسلامی اصولوں کے مطابق ہیں۔
ڈاکٹر عثمانی اسلامی معیشت اور دیگر موضوعات سے متعلق کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے کئی ملکی اور بین الاقوامی سیمیناروں میں مقالے پیش کیے ہیں اور ہارورڈ،LSE، LUMS اور IBA سمیت کئی تعلیمی اداروں میں لیکچرز بھی دیے ہیں۔

