کارپوریٹ تکافل

ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ فی الوقت اپنے معزز صارفین کو گروپ فیملی تکافل پلان پیش کر رہا ہے۔ ہم مستقبل قریب میں حج، تعلیم، شادی، ریٹائرمنٹ وغیرہ کے لیے جدید یونٹ سے منسلک بچت اور تحفظ کے منصوبے مستقبل قریب میں شروع کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

گروپ فیملی تکافل پلان

گروپ فیملی تکافل ایک رسک کوریج پلان ہے جو شریک تکافل (آجر) کو ملازمین کی وفات یا معذوری کے حوالے سے تحفظ فراہم کرتا ہے تاکہ ان کی فیملی اور زیر کفالت افراد کو متعدد سالوں کی تنخواہ ادا کرکے مالی پریشانیوں میں تعاون ہوسکے۔یہ پلان ان آجرین (ایمپلائرز) کے لیےہے جو اس مسابقتی دنیا میں اپنے گراں قدر ملازمین کے لیے تسلی بخش ملازمت کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرنا چاہتے ہوں۔اس قسم کے فوائد ملازمین کو پرکشش مراعات دینے اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ملازمین کومتعلقہ ادارے کے ساتھ منسلک رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ینیادی/ابتدائی کوریج کو قدرتی آفات یا غیر متوقع واقعات/حادثات سے پیدا ہونے والے رسک میں کوریج کا اضافہ کرکے بڑھایا جاسکتا ہے۔یہ پلان ملازم کی جانب سے زر تعاون کے ذریعے یا آجر/کمپنی کی جانب سے سالانہ تجدیدی معاہدے کے طور پر اسپانسر کیا جاتا ہے۔اس کے تحت ملنے والے فوائد میں شریک ملازم کی کسی بھی وجہ سے وفات کی صورت میں متفقہ طور پر طے شدہ کوریج کی رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

اس پلان کے ذریعے ملازمین درج ذیل میں سے کوئی بھی اضافی کوریج حاصل کرسکتے ہیں:

گروپ حادثاتی وفات فیملی تکافل-ADB

حادثات ہمیشہ اچانک اور بعض اوقات موت کا سبب ہوتے ہیں۔آپ اس طرح کے حادثاتی صدمے کو کم تو نہیں کرسکتے تاہم آپ مالی معاملات کو یقینی طور پر اپنے حق میں بہتر کرسکتے ہیں۔گروپ ایکسیڈینٹل ڈیتھ فیملی تکافل کے تحت ملنے والے فوائد، آپ کے پیاروں کو کوریج کی اضافی رقم کی ادائیگی کے ذریعے آمدن کے مستقل نقصان کے بعددوبارہ سے ایک نئی شروعات کرنے کے لیے معاونت فراہم کرتے ہیں۔

گروپ مستقل جزوی معذوری فیملی تکافل-PPD

حادثات اور اس کے نتائج غیر متوقع ہوتے ہیں،جو معذوری کاسبب بن سکتے ہیں یہ جزوی لیکن مستقل ہوتے ہیں۔اس سہولت کے تحت ملنے والے فوائد اس طرح کے واقعات میں مالی معاونت فراہم کرتے ہیں اور شریک تکافل کو مخصوص شیڈول کے مطابق ایک مختص رقم کی ادائیگی کرتے ہیں۔

گروپ مستقل جزوی معذوری فیملی تکافل – PPD (بیماری)

کوئی بھی بیماری انسان کو ناگہانی حالات کا شکار کرکے معذور کرسکتی ہے، جس کے نتیجے میں وہ شخص مستقل اور جزوی طور پر اپنے معمول کے کاروبار اور پیشہ میں مشغول نہیں رہ سکتا۔ یہ ضمنی فوائد ایسے ہی حالات میں تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ’’فوائد کے شیڈول‘‘ کے مطابق جتنی رقم کے لیے شریک تکافل کو تحفظ حاصل ہے، اس رقم کی ایک مقررہ شرح اس ضمنی فوائد کے تحت ملتی ہے۔

گروپ مستقل مکمل معذوری فیملی تکافل-PTD
حادثات مستقل اور مکمل معذوری کا سبب بن سکتے ہیں۔اس سہولت کے تحت ملنے والے فوائد اس طرح کے حالات میں شریک تکافل کو ایسے وقت میں مالی معاونت فراہم کرتا ہے کہ جب وہ اپنی زندگی کی گزر بسر کے لیے کمانے کے قابل نہیں رہتا۔ مستقل معذوری کی ادائیگی ایک مخصوص شیڈول کے مطابق فیصدکی بنیاد پر یاپیش آنے والے ممکنہ نقصان کی نوعیت کے مطابق شریک تکافل کو کوریج کی مکمل رقم کی ادائیگی کی صورت میں کی جاتی ہے۔

گروپ عارضی مکمل معذوری فیملی تکافل-TTD
ایسی صورتحال میں کہ جب شریک تکافل حادثے کی صورت میں خوش قسمتی سے مستقل نوعیت کی معذوری سے بچ جاتا ہے اور ایک محدود مدت کے لیے عارضی طور پر معذور ہوتا ہے تو تکافل کی اضافی سہولت کے تحت ملنے والے فوائد میں معذوری کے دوران اس کی تنخواہ کے نقصان کو پہلے سے طے شدہ ہفتہ وار ادائیگی کی صورت میں اس وقت تک ادا کی جائے گی کہ جب تک وہ صحت یاب ہوکردوبارہ سے اپنے کام کے ساتھ منسلک نہ ہوجائے۔

گروپ طبعی معذوری فیملی تکافل-PTD (N)

صحت اللہ کی عطا کردہ نعمت ہے لیکن یہ بات انتہائی غیر متوقع ہے کہ کوئی کب اس نعمت سے محروم ہوجائے۔ اگر کوئی شریک تکافل کسی طبعی وجہ سے مستقل اور مکمل طور پر معذور ہوجاتا ہے اور بعد ازاں وہ اپنے تجربہ اور ٹریننگ کے اعتبار سے اپنے فرائض کی انجام دہی سے قاصر رہتا ہے تو اس تکافل کے تحت ملنے والے فائدہ اسے کوریج فراہم کرتے ہیں۔اس فائدے کے تحت پوری رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

گروپ حادثاتی طبی اخراجات فیملی تکافل-Med Ex

اگر کوئی شریک تکافل کسی حادثے کی وجہ سے زخمی ہوجا تا ہے تو اس تکافل کے تحت ملنے والے فوائد کے تحت اسپتال میں داخلے یا طبی علاج کے دوران ایک مخصوص /طے شدہ رقم کی حد تک اس کے طبی اخراجات کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

گروپ موذی امراض تکافل –CI

کسی ملازم کو کوئی مخصوص موذی بیماری جیسے دل کی شریان کی سرجری، اسٹروک، کینسر، گردوں کا ناکارہ ہونا وغیرہ کی تشخیص ہونے کی صورت میں، اس تکافل کے تحت ملنے والے فائدے کے تحت کورڈ شخص کی وفات پر ملنے والے فائدے کی پیشگی ادائیگی کر دی جائے گی تاکہ کورڈشخص کی اس پیچیدہ بیماری پر آنے والے اخراجات کو برداشت کرنے میں اس کی مدد کی جاسکے۔

وضاحت: مذکورہ بالا پلان دستیاب فوائد کا عمومی طور پر احاطہ کرتا ہے۔ پلان سے متعلق مزید معلومات /تفصیلات اور اہلیت کے معیار سے متعلق جاننے کے لیے آپ ہمارے کارپوریٹ تکافل ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔