معلومات سینٹر

تکافل ایک ایسا نظام ہے جس کی بنیاد بھائی چارے اور باہمی مدد کے اصولوں پر ہے، جو عربی لفظ "تکافل” سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ہے "مشترکہ یا باہمی ضمانت”۔ یہ کمیونٹی پولنگ سسٹم کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں شرکاء ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے مشترکہ فنڈ میں حصہ ڈالتے ہیں۔ تکافل کمیونٹی کے اندر یکجہتی، بھائی چارے اور باہمی اور تعاون پر مبنی تصورات کو فروغ دیتا ہے۔

Takaful insurance, or Islamic insurance, and conventional insurance both offer financial protection but differ in principles and operations. Takaful operates on mutual cooperation and shared risk among participants, investing in Shariah-compliant businesses. Surpluses are returned to participants, and insurance companies act as trustees. Conventional insurance, on the other hand, is a risk-transfer mechanism, with insurers owning the risk and profits. Investments are not restricted to ethical standards. The choice between them often hinges on individual or corporate values, with the demand for Takaful growing as demonstrated by the emergence of the first Takaful insurance company. In aligning with the principles of shared-risk and ethical investment, Takaful embodies the Islamic principles of mutual assistance and fairness, positioning itself as an appealing alternative. It provides not only financial protection but also peace of mind in knowing your contributions support sustainable and responsible practices, echoing the Islamic teachings of caring for the community and environment. This makes Takaful not just a financial choice, but a choice to foster a more balanced, equitable, and ethical financial ecosystem.

تکافل کی اصطلاحات
عقدِ تبرع:ایسا معاہدہ جس میں کسی کو کسی معاوضے کے بغیر کوئی چیز دی جائے۔
عقدِ معاوضہ:ایسا معاہدہ جس میں کسی معاوضے کے بدلے میں کوئی چیز یا منفعت دی جائے۔
فوائد:شریک تکافل کی وفات یا رکنیت کی مدت مکمل ہونے پر ادا کی جانے والی رقم۔
زرتعاون(کنٹریبیوشن):وہ رقم جو شریک تکافل ، تکافل رکنیت کے تحت آپریٹر کو ادا کرتا ہے۔
غرر:غیر یقینی کیفیت، خطرہ یا دھوکہ دہی ۔
کفالہ: کسی کی ضروریات کا خیال رکھنا یا ضمانت دینا۔
مملوکِ وقف:وہ اثاثے جو وقف (شخص قانونی)کی ملکیت میں ہوں۔
مضاربہ:ایسا معاہدہ جس میں ایک فریق سرمایہ اور دوسرا فریق محنت فراہم کرے ۔
مضارب:وہ فریق جو محنت اور انتظامی خدمات فراہم کرے۔
موکل:وہ شخص جو کسی کو اپنا نمائندہ (وکیل) مقرر کرے۔
شریک تکافل:وہ فرد یا ادارہ جو وقف فنڈ میں (بطور تبرع)رقم جمع کرائے۔
شرکاء کا سرمایہ کاری فنڈ(پی آئی ایف):شرکاء تکافل کی رقم پر مشتمل سرمایہ کاری پول۔
شرکاء کا تکافل فنڈ(پی ٹی ایف):پہلے سے طے شدہ مالی نقصان کی صورت میں مدد فراہم کرنے والا فنڈ، جسے وقف فنڈ بھی کہتے ہیں۔
شرکاء کی رکنیت دستاویزات(پی ایم ڈی):شریک تکافل کی تکافل رکنیت سے متعلق کاغذات۔
قمار(جوا):اسے ’’میسر‘‘ بھی کہتے ہیں،ایک ایسا باہمی معادہ جس میں ایک فریق کا یقنی نفع اور دوسرے فریق کا یقینی نقصان ہو۔
قرضِ حسن:بغیر سود قرض۔
ربا: اضافہ، زیادتی، پھیلاؤ یا بڑھوتری۔
ربا الفضل:ہم جنس اشیاء کے تبادلے میں اضافہ۔
ربا القرض: طے شدہ سود پر دیا جانے والا قرض۔
ری تکافل:شریعت کے مطابق قائم ری تکافل کمپنی جو مضاربہ اور وکالہ کے اصولوں پر تکافل فنڈز کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
سرپلس:وقف فنڈ کے منافع میں سے اخراجات منہا کرنے کے بعد بچ جانے والی رقم۔
سم کورڈ(تکافل تحفظ):شریک تکافل کی وفات پر مستحق کو دی جانے والی رقم۔
شریعہ ایڈوائزری بورڈ: علمائے کرام کی ایک جماعت جو اسلامی قوانین کی بنیاد پر تکافل کمپنیوں کو رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
شریعہ ہدایات:شریعہ ایڈوائزری بورڈ سے منظور شدہ قواعد و ضوابط۔
تکافل آپریٹر:ایک ادارہ یا کمپنی جو تکافل فنڈ کا منتظم یا منیجر ہوتا ہے۔
توکل:اپنی کوشش کے بعد اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسا اور اعتماد رکھنا۔
وکالہ فیس:وقف فنڈ کی انتظامی فیس۔
وکالت الاستثمار فیس: سرمایہ کاری کے انتظام کے عوض لی جانے والی فیس۔

ففتھ پلر تکافل حاضر حج سیونگز پلان کا انتخاب کیوں کریں؟

ففتھ پلر  تکافل حاضر حج سیونگز پلان ایک ایسا منظم تکافل پلان ہے جو آپ کے حج کی ادائیگی کے خواب کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ پلان تحفظ اور بچت، دونوں پہلوؤں پر مشتمل ہے اور آپ کو اپنی متعلقہ کمپنیز کے ذریعے اس عظیم روحانی سفر پر روانہ ہونے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

یونٹ لنکڈ پراڈکٹ کیا ہے؟

یونٹ لنکڈ پراڈکٹس سے مراد  سرمایہ کاری سے منسلک وہ  فیملی تکافل پلان ہیں، جن میں تکافل تحفظ کے ساتھ ساتھ بچت کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔ اس بچت کو یونٹ لنکڈ سرمایہ کاری فنڈز کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے۔

میری سرمایہ کاری کا انتظام کیسے کیا جائے گا؟

جمع شدہ رقم کو ملک میں موجود شریعت کے مطابق مختلف سرمایہ کاری مواقع میں لگایا جائے گا۔ففتھ پلرفیملی تکافل کے شریعہ ایڈوائزرتمام سرمایہ کاری کے طریقوں کی منظوری دیں گے۔

کیا تخمینہ شدہ  رقم حج کے تمام اخراجات پر مشتمل ہے؟

جی ہاں، تخمینہ شدہ  رقم مہنگائی اور متوقع زرِمبادلہ کی شرح کے حساب سے ترتیب دی گئی ہے، اور اس میں قربانی کے سوا حج کے تمام اخراجات جیسے کہ ٹکٹ، ویزا، رہائش، آمدورفت اور کھانے کی سہولیات شامل ہیں ۔تاہم، اصل اخراجات ہر سال مختلف ہو سکتے ہیں کیونکہ ان پر مہنگائی، ٹیکسز اور زرِمبادلہ کی شرح جیسے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ففتھ پلر ٹریول پرائیویٹ لمیٹڈ ہر سال حج پیکیج کی قیمت کا اعلان کرے گی، اور اگر حج پیکیج کی قیمت اور ممبرشپ کی تکمیل پر حاصل شدہ رقم کے درمیان کوئی کمی واقع ہو تو اس کمی کو شرکاء تکافل خود برداشت کریں گے۔

اگر مدت مکمل ہونے سے پہلے مجھے رقم کی ضرورت ہو تو کیا ہوگا؟

ہم مدت مکمل ہونے سے قبل بھی مکمل یا جزوی رقم نکالنےکی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ پلان کو جاری رکھیں تاکہ آپ اپنے حج کے خواب کو پورا کر سکیں۔

اگر پلان کی تکمیلی مالیت حج پیکیج سے کم یا زیادہ ہو تو کیا میں حج کر سکوں گا؟

اگر ففتھ پلر ٹریول کی جانب سے اعلان کردہ حج پیکیج کی قیمت اور ممبرشپ کی تکمیل پر حاصل ہونے والی رقم کے درمیان کوئی فرق یا کمی واقع ہو تو اس کی ذمہ داری شرکاء تکافل پر ہوگی۔البتہ اگر تکمیل پر حاصل شدہ رقم حج کے اخراجات سے زائد ہو، تو زائد رقم شریک تکافل کی ملکیت ہوگی۔

اگر مدت مکمل ہونے پر میں حج ادا نہ کر سکوں یا اس میں دلچسپی نہ رکھتا ہوں تو کیا ہوگا؟

ایسی صورت میں آپ اپنی ممبرشپ کی تکمیلی مالیت حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر میں مدت مکمل ہونے سے پہلے حج کرنا چاہوں تو کیا ممکن ہے؟

جی ہاں، آپ ہمارے خصوصی ’’حج فیسلیٹیشن سروسز‘‘ کے ذریعے مدت مکمل ہونے سے قبل بھی حج ادا کر سکتے ہیں، بشرطیکہ رقم کی کمی آپ خود  پورا کریں گے۔مزید یہ کہ آپ کسی بھی وقت اپنی ممبرشپ کی کیش ویلیونکالنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

اگر میں کسی اور حج آپریٹر کے ساتھ حج کرنا چاہوں تو کیا یہ ممکن ہے؟

جی ہاں، آپ کسی بھی منظور شدہ حج آپریٹر کے ساتھ حج ادا کر سکتے ہیں۔تاہم، اگر آپ ففتھ پلر ٹریول پرائیویٹ لمیٹڈ کو اپنے حج انتظامات کے لیے منتخب کرتے ہیں، تو آپ کو ہماری خصوصی ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘ حج فیسلیٹیشن ویلیو چین سروسز سے فائدہ اٹھانے کا موقع حاصل ہوگا۔

اگر شریک تکافل مدت مکمل ہونے سے قبل وفات پا جائے تو کیا ہوگا؟

اگر مدت مکمل ہونے سے قبل شریک تکافل کی وفات ہو جائے، تو نامزد وارث کو وفات کی صورت میں ملنے والے فوائد، یعنی فیس ویلیو یا کیش ویلیو میں سے جو زیادہ ہو،دیے جائیں گے۔

ففتھ پلر ٹریول پرائیویٹ لمیٹڈ کیا ہے؟

ففتھ پلر ٹریول پرائیویٹ لمیٹڈ ،ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈکی ایک منسلکہ کمپنی ہے، جو وزارتِ مذہبی امور(MoRA & IH)سے منظور شدہ حج گروپ آرگنائزرز(HGOs) کے ساتھ شراکت داری کے ذریعےاپنے صارفین کو حج سے متعلقہ خدمات کی مکمل ویلیو چین مہیا کرتی ہے۔

اگر میرے ذہن میں کوئی اور سوال یا خدشہ ہو تو؟

اگر آپ کے ذہن میں کوئی اور سوال یا وضاحت درکار ہو، تو بلا جھجک ہم سے info@5thpillartakaful.com  پر رابطہ کریں یا021-111-786-573 پر ہمیں کال کریں۔