’’میزان ایزی ہوم‘‘ کے معزز صارفین کو ففتھ پلر کی جانب سے گروپ لائف کوریج فراہم کرنے کے لیے ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ اور میزان بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ اس اشتراک کی بدولت، اپنے معزز صارفین کی خیرخواہی اور جامع مالیاتی حل کی فراہمی کے مشترکہ وعدے کو بہتر انداز میں پورا کیا جاسکے گا۔

