ہمیں ففتھ پلر  ٹیم کی اہم کامیابیوں پر بہت فخر ہے، جو ان کی انتھک محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہمیں کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی PACRA کی جانب سے A+ کی ریٹنگ دی گئی، جو ہمارے مضبوط مالیاتی استحکام اور ہمارے صارفین کے اعتماد کی علامت ہے۔

ہمارے 2 ارب روپے کے تاریخی ابتدائی پیڈاپ کیپیٹل نے، ہماری مالیاتی ترقی کو مزید چار چاند لگانے کے ساتھ ساتھ، پاکستان کے تکافل سیکٹر میں ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔

ہماری اعلیٰ ترین کامیابی، SECP جانب سے ہمارے حج پراڈکٹ کی منظوری ہے، جو ہمارے جدید اور شرعی تقاضوں سے ہم آہنگ حج پراڈکٹ کے سفر میں ایک اہم پڑاؤ ہے۔

ان اہم سنگِ میل کی خوشی اور ہماری غیرمعمولی ٹیم کی انتھک محنت، لگن اور مشترکہ سوچ کے اعزاز میں ٹیم لنچ کا انعقاد کیا گیا۔ان شاء اللہ،  ایک ساتھ مل کر ہم اپنے صارفین کو مسلسل بے مثال خدمات فراہم کرتے رہیں گے۔

Leave a comment