اتحاد اور شکر گزاری کے جذبہ سے سرشار ففتھ پلر ٹیم، ’’کولاچی ریسٹورنٹ‘‘ پر افطار ڈنر کے لیے جمع ہوئی، یہ ریسٹورنٹ کھانے کی ایک بہترین جگہ ہے، جو اپنے منفرد ذائقہ دار پکوان اور دلکش نظاروں سے جانا جاتا ہے۔

افطار ڈنر، رمضان المبارک کی ایک منفرد روایت ہے، جو ہماری ٹیم کے لیے آپس میں جوڑ کا ایک یادگار لمحہ تھا۔ اس خوبصورت موقع پر ایک ساتھ روزہ کھولتے ہوئے واقعات، ہنسی مذاق اور ایک دوسرے کی کاوشوں اور کامیابیوں کو سراہا گیا۔

اس خوبصورت لمحہ سے نہ صرف اپنی روز مرہ کی مصروفیات سے الگ ہوکر ذہنی سکون حاصل کرنے کا موقع ملا، بلکہ اپنی مشترکہ اقدار میں مضبوطی اور کام کے ساتھ سچی لگن میں بھی اضافہ ہوا۔

Leave a comment