ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ کو Techaccess پاکستان کے ساتھ اشتراک کی خبر دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، جوپاکستان کی ایک بڑی آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور سروس کمپنی ہے۔ اس اشتراک کا مقصد ہماری بنیادی ایپلیکیشن اور ڈیٹابیس کی ہوسٹنگ کے لیے جدید صلاحتیوں کے حامل Oracle Cloud انفرااسٹرکچر کو مضبوط کرنا ہے۔
اسٹریٹجک نوعیت کا یہ اشتراک اس بات کی علامت ہے کہ ہم اپنے آپریشنز اور خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں سنجیدہ ہیں۔ Oracle Cloud انفرااسٹرکچر کے نفاذ کے ذریعے، ہمارا مقصد اپنے ڈیٹا مینیجمنٹ کی صلاحیتوں کو بڑھانا، ایپلیکیشن کی کارکردگی میں اضافہ کرنا اور ایک مضبوط اور محفوظ آئی ٹی ماحول کو یقینی بنانا ہے۔
ٹیکنالوجی کے انفرااسٹرکچر اور Oracle کے سپیریئر کلاؤد کے میدان میں Techaccess کا تجربہ، ہمارے ڈیجیٹل انقلاب کے وژن سے مکمل طور پر میل کھاتا ہے۔ اس اشتراک کی بدولت ڈیٹا تک رسائی، اس کی وسعت اور پائیداری آسان ہوگی اوراس کے ذریعے بزنس پراسس اور کسٹمر کی خدمات کے معیار میں اضافہ ہوگا۔
کیونکہ ہم اپنی پیش کردہ خدمات میں جدت اور اضافہ کرتے جارہے ہیں، اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اشتراک، مستقبل میں ففتھ پلر فیملی تکافل کو جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے سفر میں اہم قدم ثابت ہوگا۔ ہم اس سفر میں Techaccess پاکستان کا ساتھ ملنے پر بہت پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ اشتراک ثمر آور ثابت ہوگا۔

