نئی لائسنس یافتہ تکافل کمپنی، ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ کو پیڈ اپ کیپیٹل کے طور پر پاکستانی تکافل انڈسٹری کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی 2 ارب روپے  کی بے مثال، براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ہے۔ کمپنی، حج اور عمرہ کے سیونگ پلان پر خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ جدید فیملی تکافل پراڈکٹ کی وسیع رینج بھی پیش کرے گی۔

 کمپنی نے، پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی(PACRA) کی جانب سے ’’A+ مستحکم آؤٹ لُک‘‘ کی IFS ریٹنگ بھی حاصل کی ہے، جو کسی بھی نئی تکافل کمپنی کے لیے سب سے بڑی ریٹنگ ہے۔ یہ کامیابی، کمپنی کی مالیاتی مضبوطی اور استحکام پر دلالت کرتی ہے۔کمپنی کو پاکستان اور کویت کے ایسے معروف سرمایہ کاروں کا تعاون حاصل ہے، جن کی پوری دنیا میں کئی بلین ڈالر پر مشتمل سرمایہ کاری ہے۔

کمپنی کے اسپانسرز، پاکستان اور سعودی عرب میں کم لاگت حج اور عمرہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک مکمل اور مرتب نظام بھی تشکیل دے رہے ہیں۔ یہ ایک انقلابی اقدام ہوگا، جس کی بدولت پاکستان اور دیگر ملکوں میں بسنے والے لاکھوں مسلمان، انتہائی سہولت اور آسانی کے ساتھ حج اور عمرہ کی ادائیگی کا خواب  پورا کرسکیں گے۔

پاکستان میں اپنے کاروبار کا آغاز کے ساتھ، ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ کا مقصد بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ترکیا اور مصر میں اپنا کاروبار  بڑھانا ہے۔

Leave a comment