ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ نے پاکستان کی سب سے بڑی ایسٹ مینیجمنٹ کمپنی ’’المیزان انویسٹمنٹ مینیجمنٹ لمیٹڈ‘‘ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کیے ہیں، جس کی بدولت سرمایہ کاری سے متعلق اسٹریٹجک نوعیت کی مشاورتی خدمات کا آغاز ہوگا۔
دونوں کمپنیز کے مہارت اور تجربہ کے اس اتحاد کی بدولت، ہمارے صارفین کے نفع کو بڑھانے کے لیے بے مثال مالیاتی حل پیش کیے جائیں گے۔ جیسا ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ نے وعدہ کیا ہے ، اس اشتراک کی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ تکافل مارکیٹ کے اندر ہماری معیاری خدمات کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔

