کراچی: دنیا کے پہلے اسلامی بینک ’’دبئی اسلامک بینک‘‘ اور پاکستان میں حج اور عمرہ سے متعلق جدید بچت پلان پیش کرنے والی سب سے پہلی تکافل کمپنی ’’ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ‘‘ نے اسٹریٹجک نوعیت کی شراکت قائم کی ہے، جس کا مقصد اپنے معزز صارفین کے روحانی عزائم کو پورا کرنا ہے۔ معاہدہ پر دستخط کی تقریب دبئی اسلامک بینک کے کراچی ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی، جس سے پاکستان کے معاشی اور روحانی سطح پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ اس اشتراک کی بدولت، ففتھ پلر فیملی تکافل کے ذریعے ایسے صارفین کو محفوظ بچت کے ساتھ شروع سے آخر تک ایک مکمل اور مرتب نظام پیش کیا جائے گا، جو حج اور عمرہ کا مقدس سفر کرنا چاہتے ہیں۔
دبئی اسلامک بینک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محترم جناب جنید احمد صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حج اور عمرہ بچت پلان کی انفرادی خصوصیات کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلان اپنی منفرد خصوصیات کی بناء پر نہ صرف صارفین کو معاشی فوائد فراہم کرتا ہے، بلکہ ففتھ پلر گروپ کی جانب سے حجازِ مقدس کے سفر کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے، ان نمایاں خصوصیات نے اس پلان کی انفرادیت کو چار چاند لگادیے ہیں۔
ففتھ پلر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محترم جناب نصر الصمد قریشی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دبئی اسلامک بینک کی جانب سے ففتھ پلر فیملی تکافل پر اعتماد کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ نہ صرف اخلاقی اور شرعی اقدار پر مشتمل پراڈکٹ کا اعلیٰ معیار برقرار رکھے گی، بلکہ ملک بھر میں موجود اپنی 235 برانچز کے نیٹ ورک کے ذریعے دبئی اسلامک بینک کے معزز صارفین کو غیر معمولی سروس کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔
اس اسٹریٹجک شراکت کے ذریعے، دبئی اسلامک بینک اور ففتھ پلر فیملی تکافل کا مقصد ذہنی سکون کے ساتھ صارفین کو حج اور عمرہ کا دیرینہ خواب کو پورا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ مزید برآں، ففتھ پلر فیملی تکافل، اپنے معروف کویتی شیئرہولڈرز کے تعاون سے، پاکستان میں آغاز کے بعد مستقبل قریب میں کثیر مسلم آبادی والے ممالک میں بھی اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس عظیم الشان تقریب کے موقع پر اتحاد اور یگانگت کی علامت کے طور پر دونوں اداروں کی نمایاں شخصیات نے اس محفل کو رونق بخشی، جس میں دبئی اسلامک بینک کی جانب سے محترم جناب جنید احمد صاحب (پریزیڈینٹ اینڈ چیف ایگزیکٹیو آفیسر)، محترم جناب نوید ملک صاحب (ہیڈ آف کنزیومر اینڈ رٹیل بینکنگ)، محترم جناب سید وجاہت احمد صاحب (ہیڈ آف ویلتھ مینجمنٹ) اور محترم جناب خان سحبان شکیل صاحب (ہیڈ آف بینکا تکافل) نے شرکت کی۔ جبکہ ففتھ پلر فیملی تکافل کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محترم جناب نصر الصمد قریشی صاحب کے ہمراہ محترم جناب عاصم راجہ صاحب (چیف کمرشل آفیسر) اور محترم جناب راجہ محمد عدنان صاحب (بزنس ہیڈ ساؤتھ) نے اس تقریب میں شرکت کی۔

