ففتھ پلر فیملی تکافل میں پِنکتوبر
ففتھ پلر فیملی تکافل کی ٹیم نے ہیڈ آفس میں ڈاکٹر عروج زہرہ کی قیادت میں ’’پِنکتوبر‘‘ کے عنوان سے ایک مؤثر سیشن کا اہتمام کیا۔ اس سیشن میں چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص اور علاج کے حوالے سے جامع معلومات فراہم کی گئیں اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ملازمین نے اس سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس اہم مقصد کی حمایت میں قیمتی معلومات حاصل کیں، تاکہ کام کی جگہ پر صحت کے حوالے سے آگاہی اور تعاون بڑھایا جا سکے۔

