ہمارے بارے میں

ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ، پاکستان کے شعبۂ تکافل میں ایک نیا اور منفرد اضافہ ہے، جسے کویت اور پاکستان کے ممتاز کاروباری اداروں کا تعاون حاصل ہے۔

اب تک کی نمایاں کامیابیاں:

  • پاکستانی تکافل انڈسٹری میں اب تک کی سب سے بڑی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری
  • ففتھ پلر تکافل کے %68 حصص غیر ملکی شیئر ہولدڑز کی ملکیت ہیں ،جبکہ باقی %32 حصص پاکستانی شیئرہولڈرز کی توجہ کا مرکز ہیں
  • پاکستان کے شعبۂ تکافل کی تاریخ میں 2 بلین پاکستانی روپے کا سب سے زیادہ ابتدائی ادا شدہ سرمایہ
  • پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی PACRA کی جانب سے سب سے بڑی’’+Aمستحکم آؤٹ لُک‘‘کی ریٹنگ
  • پاکستان میں فیملی تکافل بزنس انڈررائٹ کرنے کے لیےS.E.C.P کی طرف سے لائسنس یافتہ
  • رکنیت کے مکمل دورانیے میں بزنس کے انتظامات کو ہموار رکھنے کے لیے اپنی نوعیت کا منفرد ٹیکنالوجی پلیٹ فارم
  • صارفین کو گھر بیٹھے، کسی بھی وقت تعاون اور معلومات فراہم کرنے کے لیے موبائل ایپلیکیشن؍ ویب پورٹل کا عنقریب آغاز

ہمارے اسپانسرز

کویت انٹرنیشنل انویسٹمنٹ ہولڈنگ ایجنسی(KIIC): یہ ایک معروف سرمایہ کاری کمپنی ہے، جس کا ہیڈ کوارٹر کویتی ریاست کے شہر کویت میں واقع ہے۔اس کمپنی کا قیام 1973 میں عمل میں آیا۔ کویت کے کئی معروف اور ممتاز کاروباری اداروں کے پاس KIIC کے ملکیتی حصص ہیں، جس میں سے کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی(KIA)کمپنی  %31.90 حصص کے ساتھ سرفہرست ہے۔

IFAگروپ کویت: یہ بھی ایک کویتی کمپنی ہے اور 1974 میں اس کا قیام عمل میں آیا ۔IFAگروپ کئی لسٹڈ کویتی کمپنیز کے اشتراک سے وجود میں آئی ہے،جن کی تکافل، میزبانی، مالیاتی خدمت اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں کئی بلین امریکی ڈالر پر مشتمل سرمایہ کاری ہے۔اس گروپ کے چار براعظموں یعنی مشرقی وسطیٰ ،افریقہ، یورپ اور متحدہ امریکہ میں مختلف ہوٹلز کے تقریبا 11500 فائیو اسٹار کمرے ہیں، جو میزبانی کے شعبہ میں بے مثال خدمات فراہم کررہے ہیں۔

ففتھ پلر ہولڈنگDIFCدبئی ، یو اے ای: یہ کویت کے معروف کاروباری اداروں کی جانب سے خصوصی مقصد کے تحت بنائی گئی کمپنی ہے، تاکہ کثیر مسلم آبادی والے ممالک میں تکافل کمپنیز اور حج کی خدمات کے حوالے سے ایک منظم ترتیب تشکیل دی جاسکے۔ جوکہ پاکستان سے آغاز کے ساتھ ساتھ اسی مماثلت کے انتظامات بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ترکیہ اور مصر میں بھی شروع کیے جائیں گے۔

محمدی فیملی اینڈ ایسوسی ایٹس: اس میں محمدی فیملی بھی شامل ہے، جو تین نسلوں سے پاکستان میں انشورنس سیکٹر کے
بزنس میں پیش پیش ہے۔

 اس اہم مالیاتی تعاون کی بدولت کمپنی اپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی اور پراڈکٹ کے ذریعے بے مثال خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوسکی ہے۔ہمارے معزز اسپانسرز کے پاس ہمارے شرکاء تکافل کے لیے  پاکستان اور دیگر منتخب ملکوں سے انتہائی خصوصی سہولت اور آسانی کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کرنے کے حوالے سے تمام ضروری مالی وسائل، تجربہ اور مہارت موجود ہے۔

ففتھ پلر کے مکمل مرتب نظام کی تفصیل

Takaful Journey

ری تکافل کے انتظامات

گروپ لائف تکافل پلان کے لیے ہم نے Hannover Re(دنیا کی نامی گرامی ری تکافل کمپنی) کے ساتھ ری تکافل کے انتظامات کیے ہیں۔ اس انتظام کی بدولت ہم دنیا بھر کے ایک ترقی یافتہ ادارے کے تجربہ سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔