ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ نے پاکستان سوسائٹیز آف ایکچوریز کی جانب سے حال ہی میں کراچی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں سلور اسپانسر کے طور پر شرکت کی۔ اس کانفرنس کا بنیادی نکتہ انشورنس اور تکافل انڈسٹری کا ٹرینڈ اجاگر کرنا تھا اور اس کا مقصد کانفرنس میں موجود شرکاء کو تکافل؍انشورنس سیکٹر میں حال میں ہونے والے اقدامات اور اہم پیش رفت سے آگاہ کرنا تھا۔