بینکا تکافل

Bank Alfalah Logo

ففتھ پلر فیملی تکافل امانت سیونگز پلان

اگر آپ اپنی فیملی کے لیے بہترین طرزِ زندگی اور کسی بھی ناگہانی واقعہ کے خلاف تحفظ کی تلاش میں ہیں یا ان کے معیارِ زندگی پر سمجھوتا کیے بغیران کی مالی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہتے ہیں تو ففتھ پلرسیونگ اینڈ پروٹیکشن پلان ان تمام ضروریات کا احاطہ کرتا ہے۔ہمارا تکافل پلان شریعت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے، جو سرمایہ کاری کے ذریعے بچت بڑھانے کے ساتھ ساتھ آپ کو قابلِ قدر فیملی تکافل کوریج کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

ففتھ پلر فیملی تکافل بلاوا حج سیونگز پلان

ففتھ پلر فیملی تکافل کا بلاوا حج سیونگز پلان ایک منفرد پلان ہے، جو حرم کے مقدس سفر کے لیے بچت کرنے میں معاون بنتا ہے۔ یہ ایک طویل المیعاد یونٹ لنکڈ پلان ہے، جس میں تحفظ کی خصوصیت بھی شامل ہے۔ اس پلان کے ذریعے آپ حج کی ضرورت کے لیے اپنی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے باقاعدہ زرتعاون ادا کرتے ہیں، یہ پلان ایک مکمل اور مرتب نظام بھی پیش کرتا ہے، جس کے ذریعے آپ کو حج کے لیے بچت کے آغاز سے لے کر حج کی مکمل ادائیگی اور گھر واپسی تک کی تمام خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ پلان ففتھ پلر فیملی تکافل کمپنی کی طرف سے پیش کیا جارہا ہے اور بینک الفلاح صرف اس پلان کے ڈسٹریبیوٹر کے طور پر کام کر رہا ہے۔

 

معلومات: