مؤرخہ 10 اکتوبر،2022 کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین، جناب صالح نصر السیلمی نے دیگر ڈائریکٹرز جناب رامی حبلی اور جناب بصیر بیگ صاحب کی معیت میں ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر، جناب علی رحمان محمدی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، جناب نصر الصمد قریشی اور ففتھ پلر کی ٹیم نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس دورہ کے موقع پر انہوں نے بورڈ میٹنگ کی سربراہی کی اور ٹیم ممبران سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ففتھ پلر ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے اسپانسرز کی جانب سے ادارہ کو ملک کی سب سے بڑی تکافل کمپنی بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نےکمپنی کی مالیاتی بنیاد کو مضبوط کرنے اور آنے والے سالوں میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے 700 ملین پیڈ اپ کیپیٹل کو 2 ارب کرنے کے فیصلے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار  کیا کہ جناب سہیل ٹبہ صاحب، ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ میں سرمایہ کاری پرآمادہ ہوگئے ہیں ، جو واقعی ایک اچھی خبر ہے۔ نئے شیئرہولڈر کی جانب سے اس اعتماد نے ففتھ پلر ٹیم کے حوصلے مزید بلند کیے۔

ٹیم کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، جناب نصر الصمد قریشی نے معزز ڈائریکٹرز کو اس بات کا یقین دلایا کہ ففتھ پلر کی پوری ٹیم اپنی انتھک محنت سے  اسپانسرز کے اس خواب کو شرمندۂ تعبیر کریں گے۔

Leave a comment