حج، ہر مسلمان کی زندگی کا خواب ہے۔ صرف خانہ کعبہ کی قربت کے احساس سے ہی امڈتی خوشی کے ساتھ جسم پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے۔اگرچہ ہم حقیقت میں اس کیفیت سے گزرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے یہ ایک ناقابل حصول ہدف ہے۔ بس اسی خواب کو شرمندہئ تعبیر کرنے کے لیے ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ آپ کی خدمت میں حاضرہے۔
ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ، ابتداء سے انتہاء تک ایک مکمل نظام فراہم کرتا ہے۔ بچت کے آغاز سے لیکر حج کی ادائیگی اور گھر واپسی تک ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ آپ کی اس خواہش کی تکمیل میں نہ صرف پوری طرح سے مدد گار اور معاون کا کردار ادا کرتا ہے، بلکہ لچک دار مالیاتی پلاننگ کے ساتھ آپ کو رجسٹریشن، ٹکٹیں، رہائش اوردورانِ حج دوسری سہولیات بھی فراہم کرتا ہے، تاکہ آپ اسلام کا پانچواں ستون ایک پرسکون احساس کے ساتھ باآسانی ادا کر سکیں اور آپ کا حج کا سفر آسان اور بابرکت ہو۔
بین الاقوامی سطح پر مستقل طور پر اس طرح کی سروس کو جاری رکھنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے، اسی لیے ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ کئی مشہور اور تجربہ کار سرمایہ کاروں کی شراکت داری سے قائم کی گئی ہے تاکہ لاکھوں مسلمان حج باآسانی ادا کر سکیں۔
اس کے دوران ہی ففتھ پلر نے کچھ کامیابیاں سمیٹی ہیں:
1)S.E.C.P کی طرف سے لائسنس یافتہ اور عالمی سطح پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کویت اور پاکستان کے معروف سرمایہ کاروں کا ساتھ
2) پاکستانی تکافل انڈسٹری میں اب تک کی سب سے بڑی براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری
3) 2 بلین پاکستانی روپے کا سب سے زیادہ ابتدائی ادا شدہ سرمایہ۔
4) PACRA کی جانب سے کسی بھی نئی کمپنی کے لیے سب سے بہتر ”A+مستحکم آؤٹ لُک“ کی IFSریٹنگ کا حصول
5) اپنی نوعیت کے منفرد ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کے تعاون سے حج اور عمرہ پر خصوصی توجہ کے ساتھ جدید تکافل پراڈکٹ کی مکمل رینج
6) ہمارے اسپانسرز پاکستان اور سعودی عرب میں آغاز سے اختتام تک ایک مکمل نظام ترتیب دے رہے ہیں تاکہ حج اور عمرہ کے سفر کو کم لاگت اور باسہولت بنایاجاسکے۔
7)پاکستان سے آغاز کے ساتھ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ترکیا اور مصر میں توسیع کا ارادہ۔

Leave a comment