






کراچی نے پاکستان کے معاشی دارالخلافہ ہونے کی ساکھ کو برقرار رکھا۔
کراچی میں منعقدہ پراڈکٹ لانچ کی تقریب میں بینک الفلاح کی ٹیموں کی جانب سے غیر معمولی خیر مقدم بہت حوصلہ کن رہا۔ یہ بہت بڑا عزاز تھا کہ محترم جناب ضیغم شیرف صاحب اور محترم جناب سرمد اعجاز اعوان صاحب نے اپنی آمد سے اس تقریب کو رونق بخشی۔ ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محترم جناب نصر الصمد قریشی صاحب نے بھی اس تقریب میں شریک تھے۔
سوال و جواب کے سیشن میں شرکاءِ محفل کی جانب سے خوب دلچسپی دیکھنے کو ملی اور سامعین کی جانب سے بھرپور توجہ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
اس اہم اشتراک کا مقصد اپنی جدید پیشکش کے ذریعے ہمارے باہمی صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

